پاکستان میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔ دیکھیے جمناسٹکس کرتے ہوئے پاکستانی بچوں کی حیرت انگیز ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 06, 2021

آئے دن سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز شئیر ہورہی ہوتی ہیں۔ جن میں چند ہی ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جن کو دیکھ کر آپ کو خوشی محسوس ہوتی ہوگی۔

کھیلوں کے میدان میں آج ہم بہت پیچھے ہیں اور اس کی اصل وجہ صرف ایک ہے، وہ یہ کہ ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ کو ہم کبھی سامنے نہیں لاتے یا پھر اس کی قدر نہیں کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جسے دیکھ کر اس بات کا احساس ہوگا کہ پاکستان میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند نو عمر بچے جمناسٹکس کی مشکل ترین مشق کو بھی بہترین انداز سے پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک بچہ دو کیمیکل ڈرموں کے درمیان اپنی ٹانگوں کو سیدھا کرکے اسٹریچ لیگ (Stretch Leg) کی انتہائی مشکل مشق کررہا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ بچے، نو عمری کے باوجود الٹی چھلانگ (Back Jump) لگانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ تاہم باقی بچے مختلف انداز میں جمناسٹکس کی مشکل ترین تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔

جبکہ تفصیلات کے مطابق ان تمام بچوں کا تعلق پاکستان کے علاقے وزیرستان سے ہے۔ تاہم ان بچوں کو تربیت دینے والے استاد عرفان سوداگر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کوئی مناسب عمارت نہیں ہے۔ جہاں وہ ان بچوں کو جمناسٹکس کی تربیت دے سکے۔ اور نہ ہی ہمیں حکومت کی طرف سے کسی طرح کی مدد حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ویڈیو پر مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے کہا ‏‎‎‎ماشاءاللہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

ایک اور صارف نے لکھا، اب وقت آگیا ہے اس ٹیلنٹ کے ساتھ وزیرستان کے اپنے اولمپکس منعقد ہونے چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More