اب لڑکے واٹس ایپ پر بھی تنگ کرنے لگے ۔۔ لڑکے کی زبردستی لڑکی کے ساتھ واٹس ایپ پر نکاح کی کوشش پر پولیس حرکت میں آگئی اور پھر کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Sep 06, 2021

پاکستان بھر میں زیادتی و ہراسانی کے واقعات میں آئے روز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی مکمل روک تھام کے لیے کوئی مضبوط حکمت عملی تیار نہیں کی جا سکی ہے جس کے باعث بچیاں اور خواتین خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔

آج ہم ایک ایسے عجیب و غریب طرز کا واقعہ بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر آپ حیرانگی کا اظہار کریں گے۔

اسلام آباد میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے لڑکی کو غیر قانونی طریقے سے شادی کرنے پر مجبور کیا۔ آپ اس بات کا کبھی اندازہ نہیں لگا سکتے کہ لوگ واٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپلی کیشنز پر کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ اس عجیب مگر بدقسمت کیس کے بارے میں مزید جانیے۔

اسلام آباد میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا۔ اس کی گرفتاری کی وجہ یہ سامنے آئی کہ اس نے واٹس ایپ پر لڑکی کو زبردستی نکاح کرنے پر مجبور کیا۔پولیس کے مطابق اس لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے زبردستی لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح نامہ پر دستخط کرائے۔

پولیس نے اب تک یہ اطلاع دی ہے کہ ملزم نے لڑکی سے چالاکی سے اس کا نمبر مانگنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد بلیک میل اور دھمکی آمیز ہتھکنڈوں کے ذریعے وہ واٹس ایپ پر اس کے ساتھ زبردستی نکاح کرنے میں کامیاب رہا۔

اسلام آباد پولیس کا مزید یہ کہان ہے کہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اس لڑکے کو فوراً گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی اور فیصلہ عمل میں لایا جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More