"کہاں ہے میرا میاں" سرفراز کی بیگم کے سوال پر پی سی بی نے کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Jul 24, 2021

قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اپنی تربیتی سیشن کا آغاز کرنے سے قبل اپنا کچھ وقت بارباڈوز کے خوبصورت ساحل سمندر کے ریسورنٹ میں گزارا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ساحل سمندر پر موج مستی کے دوران کئی تصاویر شئیر کی گئیں مگر تصاویر میں سابق کپتان میں سرفراز احمد کہیں نظر نہیں آئے ، جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان دلچسپ تبادلہ ہوا۔

پی سی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں فاسٹ بالر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اور دیگر کھلاڑی اچھا وقت گزارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن سرفراز احمد کہیں نظر نہیں آرہے جس پر سرفراز احمد کی اہلیہ کا ٹویٹ سامنے آیا۔

سابق کپتان کی اہلیہ خوشبخت نے ٹوئٹ میں پوچھا کہ میرے میاں کہاں ہیں جس پر پی سی بی کا بھی جواب سامنے آیا۔

خوش بخت کے سوال کے جواب میں ، پی سی بی نے سرفراز کی ایک تصویر شیئر کی، جہاں سابق کپتان کو ہلکے نیلے رنگ کے شارٹس اور سرخ بنیان پہنے ہوئے سمندر سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More