ڈیرہ غازی خان میں بس کو خو فناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 افراد جان بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ، یہ واقعہ تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔ اس ہولناک حادثیے میںؐ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد عید الاضحیٰ کیلئے اپنے اپنے گھروں میں جا رہے تھے۔
اس بس میں 75 افراد سوار تھے ، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نئیر عالم کے مطابق ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اور حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہراہ کو اس وقت مذکورہ بس ارو ٹرک کو جائے ھادثے سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانی جانوں کی ضیائع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔