صدر پاکستان عارف علوی بھی ٹک ٹاک پر آگئے، دلچسپ ویڈیو کس بارے میں بنائی؟ دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 17, 2021

مشہور زمانہ انٹرٹینمنٹ ایپلیکیشن ٹک ٹک نے سب ہی نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا تھاکہ اب بڑی بڑی نامور شخصیات بھی اس ایپلیکیشن کا استعمال کرنے لگیں۔

یہاں جس مشہور شخصیت کی بات کی جا رہی ہے وہ ہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف جنہوں نے مقبول ترین ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر قدم رکھ لیا۔

جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کپہ ٹک ٹاک دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کا استعمال امریکہ، بھارت سمیت کئی مختلف ممالک میں ہورہا ہے ساتھ ہی اس ایپلیکیشن کو کئی ممالک نوجوانوں کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں کیونکہ اس کیے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

لیکن اب صدرپاکستان بھی اس ایپ سے سور نہ رہ سکے اور ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔

ان کی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ نئی نوجوان کو نسل کو ملک سے محبت کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں صدر عارف علوی نے نئی ابھرنے والی نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کے لیے ایسے خواب دیکھنے والے فرد ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کی میرے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ نئی اور مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن عزیز کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More