پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے وسن پورہ کے علاقے میں 2 منزلہ عمارت گر گئی جس سے ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذارائع کے مطابق تمام لاشوں کو نکال کر کوت خواجہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افسوسناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں والد رضوان،والدہ مہوش، پھوپھو رابعہ، 1 سالہ ابراہیم، 7 سالہ مناہل اور انکی دادی سمیرا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس ہولناک واقعے پر اہل علاقہ نے کہا ہے کہ یہ 2 منزلہ عمارت 3 مرلے کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی جبکہ ابھی اس عمارت پر مزید ایک اور منزل تعمیر کی جا رہی تھی۔ خیال رہے کہ علاقہ مکینوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ 2 منزلہ عمارت پہلے سے ہی بہت خستہ حال تھی۔