وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے 40 پیسے مہنگا کر دیا ہے، وفاقی وزیر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عوام الناس کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے آگااہ کیا گیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اوگرا کی جانب سے 11 عشاریہ 40 پیسے پیٹرول مہنگا کرنے کی سمری موصول ہوئی تھی۔
جس پر وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس 5 روپے 40 پیسے پیٹرول مہنگا کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے۔
اس کے علاوہ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے ٹویٹ میں انہوں یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی،جس پر عملدرامد کیا گیا۔