پولیس بھی وقت پر پہنچی اور ڈکیٹ بھی بھاگے ۔۔ بینک کے عملے نےایسا کیا کام کیا جس نے کروڑوں کیچوری سے بچا لیا؟

ہماری ویب  |  Jul 15, 2021

اسے اب ہم قسمت کہیں یا حاضر دماضی کورنگی کے ایک علاقے میں قائم ایک بینک میں ڈکیت گھس گئے اور تمام عملے کو یر غمال بنا لیا عملے کو یرغمال بنانے کے بعد بینک میں موجود تمام افراد کو بھی ہراساں کیا مگر اتنے میں کسی بینک کے ملازم نے موقع دیکھتے ہی ہمت کی اور سیکیورٹی الارم بجا دیا۔

الارم بجنے کے فوراََ بعد پولیس مذکورہ بینک پہنچی،پولیس کو آتے دیکھ کر ملزمان نے بینک گارڈ سے اسلحہ چھین کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور ایک ملزم کو مار دیا گیا جبکہ 3ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر اردگرد کے علاقوں میں بھگدڑ مچ گئی لیکن کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، ملزمان بھاگتے ہوئے بینک گارڈ سے چھینا ہوا اسلحہ اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے جسے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More