علی امین گنڈاپور کو جوتا کس نے اور کیوں مارا؟ حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jul 14, 2021

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو نوجوان نے جوتا مار دیا، جوتا اآزاد کشمیر میں کارنر میٹنگ کے دوران انکی طرف اچھالا گیا، آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے باعث علی امین گنڈاپور یہاں الیکشن کمپین کیلئے موجود ہیں۔ جب نوجوان نے انکی طرف جوتا اچھالا تو وہ ڈائس کے پیچھے موجود تھے اور تقریر کر رہے تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور جوتا لگا نہیں۔

وفاقی وزیر پر حملہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے اپی حراست میں لے لیا ہے اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے حملہ کرنے والے شخص کو معاف کر دیا ہے اور کہا کہ اسے کچھ نہ کہا جائے۔

واضح رہے کہ اپنے آپ پر جوتے سے ہونے والے حملہ پر علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں کا تعلق اپوزیشن سے ہےکیونکہ وہ پیسے دے کر یہ حملے کرواتی ہے۔ وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈا پورپرجوتاپھینکنے والےنوجوان زرنوش نسیم کے خلاف تھانہ باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More