بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا میں موجود ہیں لیکن جب وہ نیو یارک پہنچے تو آدھا گھنٹہ اکیلے بغیر کسی وی آئی پی پروٹوکول کے اکیلے بیٹھے رہے۔
نیویارک ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد وہ جے ایف کے ائیر پورٹ کے ٹرمینل 3 کے باہر 30 منٹ اکیلے بیٹھے رہے۔
اس موقع پر کچھ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور وں نے انکے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
مادر وطن میں 50 گاڑیوں کا قافلہ اپنے ساتھ لے کر چلنے والے بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں یو ں بیٹھے نظر آئے تو اس سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ سب حکومت کی ہی دین ہے اور اگر حکومت نہ ہو تو انہیں کوئی پوچھے بھی نہ۔
واضح رہے کہ نیویارک ائیر پورٹ پہنچنے پر صحافیوں نے بلاول بھٹو سے گفتگو کرنے چاہی جس پر انہوں نے کہا کہ میں جنی دورے پر آیا ہوں اگلی مرتبہ ستمبر میں آؤں گا تو پھر بات چیت کروں گا۔