آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش کر دی گئی، مقامی قیادت کی جانب سے مریم نواز کی پنڈال آمد پر 10،50،100 کے نوٹوں کی گڈیاں عوام پر نچھاور کیں اور جلسہ گاہ میں موجود عوام ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے جس کی وجہ سے شدید دھکم پیل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی یہ روایت رہی ہے کہ قیادت کی جلسہ گاہ آمد پر نوٹ نچھاور کیے جاتے ہیں ، اس دوران کچھ نوٹ مریم نواز پر بھی اکر گرے مگر وہ اس عمل سے محظوط ہتی رہیں مگر کارکنان کو اس عمل سے روکا نہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز ان دنوں آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کیلئے موجود ہیں اور یہ جلسہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں مقامی قیادت کی جانب سے منعقد گیا گیا تھا اس کے علاوہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصاویر بھی پرنٹ ہوتی ہیں اور اس عمل سے قائداعظم کی بے حرمتی ہوتی ہے کیونکہ نوٹ زمین پر گتے ہیں اور لوگوں کے پیروں میں بھی آتے ہیں۔