پنجابی زبان بولنے والوں کیلئے اچھی خبر ۔۔ قرآن مجید کا ترجمہ پنجابی زبان میں شائع کر دیا گیا

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

قران مجید کا ترجمہ پنجابی زبان میں کر دیا گیا ہے ، پنجابی زبان میں ترجمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ پاکستان میں 60 فیصد سے زائد لوگ پنجابی بولتے اور سمجھتے ہیں اور اسلامی دنیا میں پنجابی زبان تیسری، برصغیر کے مسلمانوں میں دوسری اور پوری دنیا میں نویں بری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ اسلامی کتب اشاعتی ادارے داراسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کا کہنا ہے کہ ادارے نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کر دیا ہے اور اب تک دارالسلام انٹرنیشنل 28 عالمی زبانوں میں قرآن مجید کے ترجمے کر چکا ہے۔

اس کے علاوہ ان اک اکہنا تھا کہ پنجابی زبان کا ترجمہ کرنا کوئی اسان کام نہیں تھا اس کے پیچھے برسوں کی محنت اور پنجابی کے خاص اسلوب اختیار کرنا ضروری تھا عبدالمالک کا کہنا ہے کہ پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرنے کی سعادت پروفیسر روشن خان کا کڑ کو اور انکے معاون رائے شہزاد کو حاصل ہوئی اور ترجمہ گزشتہ سال نومبر میں مکمل ہو چکا تھا مگر اب شائع ہونے کے بعد تمام مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More