مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج کل کشمیر الیکشن کے حوالے سے بہت متحرک نظر آرہی ہیں کیونکہ ان کے والد نے ان کو اور چچا شہباز شریف کو کشمیر الیکشن کی ایک خاص ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اسی لئے آئے روز مریم تقریریں اور جلسے کرتی نظر آ رہی ہیں۔
مریم نواز نے جلسے کی تسویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم ایک ننھے بچے کے بالوں میں ہاتھ پھیر رہی ہیں اور اس سے باتیں کر رہی ہیں۔ یہ ننھا بچہ بھی دکھنے میں بہت خوبصورت ہے۔
ایک صحافی کے مطابق جب انہوں نے بچے سے پوچھا کہ مریم نواز لیڈر ہیں، آپ کو ان سے ملنے کا موقع مل گیا، خوش ہو، اس پر بچے نے کہا کہ مجھے نواز شریف کی بیٹی سے ملنے کا شوق تھا، مریم نواز مجھے پسند ہیں، میں بھی ان کی طرح بنوں گا۔
البتہ اس بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گی ہیں، لیکن مریم نواز سے ملنے کی بچے کی خؤاہش ضرور پوری ہوگئی ہے۔