چلتی ٹرین سے بوگیاں علیحدہ ہو گئیں اور پھر ۔۔ اور اب جائے وقوعہ پر کیا صورتحال ہے

ہماری ویب  |  Jul 07, 2021

مال گاڑی ہو یا پھر مسافر بردار گاڑی پچھلے کچھ ماہ سے ریل گاڑیوں کے حادثات میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے بلکل اسی طرح آج بھی ڈھرکی کے میں داد لغاری پھاٹک کے قریب 2 بوگیاں اچانک ہی چلتی ٹرین سے الگ ہو گئیں اور بوگیاں الگ ہونے کے بعد ٹرین کو بھی وہیں روک لیا گیا اور داد لغاری پھاٹک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے پر ریلوے گارڈ نے کہا کہ کچھ معلوم نہیں کہ 2 بوگیاں کیسے الگ ہو گئیں تاہم اس بارے میں ریولے حکام کو آگاہ کر دیا ہے جس پر ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس واقعے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی سر سید اور ملت ایکسپریس کر درمیان گھوٹکی کے مقام پر ہولناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More