نور بخاری کی بیٹی کی طبعیت اچانک خراب۔۔ دعاؤں کی اپیل کر دی گئی

ہماری ویب  |  Jul 07, 2021

شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت اداکارہ نور بخاری کی بڑی بیٹی کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی جس پر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ انکی بڑی بیٹی فاطمہ کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم تمام لوگوں سے گزاش ہے کہ فاطمہ کیلئے دعا ئیں کریں۔

اس کے علاوہ شئیر کی گئی تصویر میں لکھا کہ اللہ پاک میری بیٹی کو شفا عطا کرے (آمین) جبکہ تمام مداحوں نے نور بخاری کی درخواست پر انکی بیٹی کیلئے دعائیں بھی کیں اور انکو میسجز بھی کیے جس پر انہوں نے اپنے اگلے پیغام میں مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری کی 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے بڑی بیٹی فاطمہ اور چھوٹی بیٹی شہربانو ہے اور نور بخاری کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More