طلاق کی افواہوں کے بعد طوبیٰ عامر نے شوہر عامر لیاقت کی سالگرہ پر ان کے نام کیا پیغام دے دیا؟ مداح بھی حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Jul 06, 2021

مشہورو ومعروف اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے طلاق کی خبروں پر چپ رہنے کے بعد آج شوہر کی سالگرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عامر لیاقت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک عامر لیاقت امید ہے آپ کا آنے والا سال ایک بہترین سال ہو اور پریشانیاں ہمیشہ آپ سے دور ہوں اور خوشیاں آپکی بہترین ساتھی ہوں۔

جواباََ عامر لیاقت حسین نے بھی ٹویٹر پر اہلیہ کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر کی علیحدگی کیخبریں گردش کر رہی تھیں جس پر طوبیٰ عامر نے چپ سادھ رکھی تھی مگر آج شوہر کی ساگرہ پر انہیں ٹویٹر پر مبارکباد دے کر انہوں نے ناقدین کو خاموش پیغام دیےدیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More