ڈھابے پر بندر برتن دھوتا رہا اور ۔۔ جانیں اس خاص بندر کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو مالک کے کام بھی کرتا ہے

ہماری ویب  |  Jul 05, 2021

جانوروں کو آج سے پہلے آپ نے اپنے مالک کے حکم احکام ہی مانتے دیکھا ہو گا لیکن آج ہم آپکو ایسے بند ر کی کہانی بتا رہے ہیں جو اپنے مالک کے کاروبار میں اسکا ہاتھ بٹاتا ہے ۔ سول میڈیا پر آج ایک بندر کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بندر ایک ڈھابے پر برتن دھوتا نظر آرہا ہے اور نہ صرف برتن دھو رہا بلکہ ایک سمجھدار شخص کی طرح برتن سونگھ سونگھ کر چیک کر رہا ہے کہ برتن صحیح سے صاف ہوئے یا نہیں۔

ویڈیو میں ایک خاص بات یہ بھی ہے جس کی وجہ سے یہ ویڈیو وائرل ہوئی کہ جب بندر ڈھابے کی گندی پلیٹیں دھو رہا تھا تو اس وقت ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخخان کی فلم رئیس کا ڈائیلاگ" امی جان کہتی تھی کہ کوئی بھی دھندا چھوٹا بڑا نہیں ہوتا اور دھندھے سے بڑا کوئی دھرم نہیں ہوتا" لگایا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جیسے ہی یہ ویدیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More