ماہ نور بلوچ کئی سال بعد اب کس کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں انٹری دے رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 03, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی انتہائی خوبصورت اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ایک مرتبہ پھر سے انڈسٹری میں آمد متوقع ہے، اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک 6 سیکنڈ کی مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اعجاز اسلم خود، ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی موجود ہیں اور اس ویڈیو میں ماہ نور بلوچ ہاتھ میں جوس کا گلاس تھامے ہوئے ہیں اور اس سے محظوظ ہو رہی ہیں جبکہ دونوں اداکار انکے ساتھ ویڈیو میں موجود ہیں۔

مزید یہ کہ اس مختصر ویڈیو میں ایک نجی چینل کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے جس سے انکے مداحوں کو اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ اب دوبارہ سے انڈسٹری میں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کیساتھ انٹری دینے والی ہیں البتہ ابھی تک ماہ نور بلوچ نے خود اس بات کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ کیا کسی ڈرامے میں یا پھر کسی ٹی وی پروگرام میں جلوہ افروزہوں گی۔

اس کے علاوہ اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ "آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کیساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ " اور اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "مزید معلومات کیلئے ہمارے ساتھ رہیں"۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ماروی سے اپنے فنی کئیریر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے 23 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جس کے بعد کچھ وقت میں ہی وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، 50 سالہ اداکارہ کی ایک بیٹی بھی ہیں لیکن یہ اپنی خوبصورتی کی بنا پر بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ لگتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More