حریم شاہ کی پی پی رہنما سے شادی پر بلاول بھٹو نے خاموشی توڑ دی

ہماری ویب  |  Jul 03, 2021

بلاول بھٹو زرداری نے حریم شاہ سے کسی بھی پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کی باتوں کو افواہ قرار دے دیا ، اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کے بعد جب ان سے پی پی رہنما کی حریم شاہ سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں صرف افواہ ہیں اور کچھ نہیں اور ہمارے کسی بھی رہنما نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی۔

اسی موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ باتیں صرف ایک سازش ہے کہ جس کے زریعے سے سے دوسرے تمام اہم مسائل سے توجہ ہٹائی جائے۔ اس لیے اس طرح کی افواہوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ حریم شانے 28 جون کو پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سے شادی کا اعلا کیا تھا جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں کہ انہوں نے میرپور خاص سے منتخب ہونے والے صوبائی اسمبلی کے وزیر سید ذولفقار علی شاہ کیساتھ شادی کی ہے پر انہوں نے 28 جون کو ہی ان خبروں کو مسترد کر دیا۔

اور اس کے بعد سید مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی کی خبریں سننے میں آئیں کہ یہ حریم شاہ سے شادی کی ہے پر انہوں نے بھی اسی خبروں کو مسترد کیا اور پھر جب تیمور تالپور کا نام میڈیا کی زینت بنا تو انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کی اور کہا کہ حریم شاہ سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ میں خود کشی کر لوں۔

لیکن اب حریم شاہ نے کہا کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کیلئے اپنے شوہر کیساتھ ترکی کیلئے روانہ ہو رہی ہیں تاہم شوہر کا نام تب تک نہیں بتائیں گی جب تک انکے خاوند اپنی پہلی بیوی کو اس شادی پر راضی نہیں کر لیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More