آصف علی زرداری کی طبعیت اچانک شدید خراب، اسپتال منتقل

ہماری ویب  |  Jul 02, 2021

ڈاکٹرز کے مطابق اصف علی زرداری کو سینے میں سانس کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انکا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انہیں تیز بخار ہے اور انکا شوگر لیول بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں تھیں اس کے علاوہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری تھکن کا شکار ہو گئے اور انکی طبعیت ناساز ہو گئی۔

بہن فریال تالپور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھائی آصف علی زرداری کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی ہے۔

اب آصف علی زرداری کے ایک مرتبہ پھر سے تمام ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور اسپتال انتظامیہ نے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بھی طلب کر لیا ہے، پارٹی زرائع کے مطابق گزشتہ رات آصف علی زرداری کی طبعیت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More