شوہر سے ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ حریم شاہ اپنے شوہر اور شادی سے متعلق نئے انکشافات کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jul 01, 2021

پاکستان کی سب سے زیادہ متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے سے ہنگامہ برپا رکھا ہے، جس کو دیکھو حریم اور پی پی پی کے وزیر سے متعلق رائے قائم کر رہا ہے، کچھ اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہیں تو کہیں لوگ حریم کے نام کو مختلف وزیروں اور سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہماری ویب نے بھی کل ہی آپ کو ایک ویڈیو بھی دکھائی تھی جس میں حریم کی شادی کی وہ حقیقت بتائی تھی جوکہ ان کی میک اوور آرٹسٹ نے ہماری ٹیم کو خود بتائی تھی۔ مگر اب ایک نجی ٹی وی کی خبر اور خصوصی انٹرویو میں حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق مزید باتیں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ:

'' ہماری ملاقات شادی سے 3 یا 4 ماہ قبل ہوئی ہے اور ان کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہ تھا، انہوں نے مجھے شادی کی آفر کی اور پھر میری شادی والدین کی رضامندی اور ان کی موجودگی میں ہوئی۔ شادی میں قریبی لوگ تھے اور شوہر نے مجھ سے اپنی پہلی بیوی سے متعلق کچھ بھی نہیں چھپایا بس مجھے کہا کہ آپ مجھے کچھ دن کا وقت دو، میں پہلی بیگم کو منا لوں گا۔ میری شادی جمعرات کے دن ہوئی تھی اور جمعے کی نماز میں نے اگلے روز ادا کی تھی، مجھے تاریخیں نہیں یاد اس لئے دن بتا رہی ہوں۔ میں نے مسنون طریقے سے نکاح کیا ہے۔ شوہر نے شادی کا پروپوزل دیا تو میں نے 3 دن کا وقت مانگا تھا، پھر دوستوں سے مشورہ کیا اور دل نے کہا کہ ہاں کہہ دو، یہی صحیح پرفیکٹ دولہا ہے اور پھر ہماری شادی ہوگئی۔''

ان سے قبل میری کسی کے ساتھ ایسی دوستی نہیں تھی اور نہ میں کسی کو پسند کرتی تھی، شادی کے موقع پر میں نے سوچ کر فیصلہ لیا ہے۔ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، مگر پی پی پی بھی مجھے پسند ہے، میرے قریبی دوست سب اس پارٹی میں ہیں اور مجھے بذاتِ خود محترمہ بینظیر کو بہت پسند کرتی ہوں۔ میں نے اپنی شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر نہیں لگائی ہے اور نہ وہ ہاتھ میرے میاں کا تھا۔ میں ترکی سے واپس آنے کے بعد سب کو سب کچھ بتا دوں گی۔

اس سے پہلے میری نہ کوئی شادی ہوئی اور نہ طلاق تو لوگوں کو چاہیئے کہ وہ میری تساویر شیئر نہ کریں۔ میں ایک پراجیکٹ کر رہی ہوں اور واپس آ کر سب کچھ بتاؤں گی۔ میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی۔ روبینہ شیر علی کو دکھانا چاہتی تھی کہ کوئی بھی چیز انسان کی پہنچ سے دور نہیں ہوتی اس لئے کسی کی ذاتی زندگی کو بحث کا موضوع نہ بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More