پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ آجکل اپنی شادی کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبر نے کھلبلی مچادی تھی۔ اور متعدد میڈیا چینلز پر اپنی شادی سے متعلق انہوں نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ لیکن یہاں ایک بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ آخر ان کے شوہر کون ہیں جن کا نام انہوں نے ابھی تک ظاہر نہیں کیا ہے اور لوگوں کو اس بات کا بے صبری سے انتظار بھی ہے۔
مختلف انٹرویوز میں حریم شاہ نے صرف یہ بتایا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت سے ہے اور کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ایکٹیو پیجز کی جانب سے غیر تصدیق شدہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ حریم شاہ کے شوہر فلاں ہیں جس کے حوالے سے حریم شاہ نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرے غیرے کو میرا شوہر کیوں بنا رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی دلہن کے لباس میں مبلوس تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں، اسی حوالے سے میک اپ سیلون کی آرٹسٹ کشفنہ کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کی وائرل ہونے والی دلہن کے لباس میں تصاویر دراصل برائیڈل فوٹو شوٹ کی ہیں جس کے لیے لباس، میک اپ اور یہاں تک کہ لوکیشن بھی ہماری طرف سے فراہم کی گئی تھیں اور باقاعدہ اس کا ہم نے معاوضہ بھی ادا کیا تھا، تاہم حریم شاہ نے اس دعوے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے نکاح کی وقت کی تصاویر ہیں اور وہ کسی برائیڈل شوٹ کے نہیں جانتیں۔
میڈیا صحافیوں کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور ایم این اے اور ایم پی ایز سے سولات کیے جارے ہیں کہ کیا آپ کی شادی تو حریم شاہ سے نہیں ہوئی؟
آج ہم جانیں گے کہ وہ مشہور سیاسی شخصیات ہیں جنہوں نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کن رہنماؤں نے حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کی۔
1- سعید غنی
تعلیم سندھ سعید غنی نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
2- مرتضیٰ وہاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے حریم شاہ کی شادی سے متعلق وضاحت دینی پڑ گئی۔ صحافی نے جب ان سے حریم شاہ کی شادی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنے ہاتھ دکھا دیے۔ انہوں نے اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں۔
3- ذولفقار شاہ
پاکستان تحریک انصاف کے چند لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر سیاستدان اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار شاہ ہی حریم شادہ کے دولہا ہیں جس کی انہوں نے سخت الفاظ میں تردید کی۔ انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس مین خطاب کے دوران اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں نے حریم شاہ کی شادی کی خبر کو مجھ سے منسلک کر دیا، انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں۔