گوجرانوالہ میں ربڑی ملا دودھ چوہے پی گئے ۔۔ چوہوں کا پیا ہوا دودھ پینے کے بعد عوام اب کس حال میں ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 30, 2021

گوجرانوالہ کے نکا چوک میں واقعہ ایک دودھ کی دوکان کے بڑے سے پتیلے سے 3 چوہوں نے دودھ پی لیا۔ جس کے بعد میں وہی دودھ گاہکوں میں فروخت کر دیا گیا اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دوکاندار دوکان بند کر کے فرار ہو گیا۔

اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے بھی دوکاندار کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی یہ تحقیق کی گئی کہ اب تک یہ دودھ کس کس فرد کو فروخت کیا گیا یا کس کس شخص نے اس دودھ کو پی لیا ہے۔

اس واقعہ پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہتاب خانب کا کہنا ہے کہ دوکاندار کیخلاف کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو ضرور کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اب تک اس طرح کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی جس سے یہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ دودھ پینے سے کسی شخص کی طبعیت خراب ہوئی یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More