راشن خرید کر غریب افراد کے دروازے پر رکھ دیتے ہیں تاکہ ۔۔ جانیں انسانیت کی خدمت کرنے والے میاں بیوی کی کہانی جو رات کے اندھیرے میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 29, 2021

ایک وہ تنظیمیں ہوتی ہیں جو ظاہری طور پر غریب و بے سہارا افراد کی مدد کا بیڑا اٹھاتی ہیں جن کو اکثر لوگ جانتے ہیں۔ لیکن اب کراچی سے ایک ایسی فیملی سامنے آئی ہے جو رات کی تاریکی میں غریب افراد کا سہارا بنتی ہے۔

وہ فیملی کس طرح لوگوں کی مدد کرتی ہے اور یہ کام رات کے وقت ہی کیوں کرتی ہے آج ہم جانیں گے۔

یہ کہانی ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی جو ضرورت مندوں کی منفرد طریقے سے مدد کرتے ہیں۔

لوگوں کو چیزیں فراہم کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ مقصد ہے کہ ہم غریب طبقے کو ضروری اشیاء فراہم کریں تاکہ وہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلا سکیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب ہم راشن تقسیم کرنے جاتے ہیں تو ہم ان لوگوں کے سامنے نہیں رکتے بلکہ راشن ان کے دروازے پر رکھ دیتے ہیں اور جب وہ اٹھا لیتے ہیں تو ہم وہاں سے دوسری جگہ راشن تقسیم کرنے روانہ ہوجاتے ہیں۔

اس نیک مقصد میں مذکورہ جوڑے کے بچے بھی شامل ہیں جن کی ایک طرح سے پرورش بھی ہو رہی ہے کہ غریب لوگوں کی مدد کرنا ثواب کا کام ہے۔

علاوہ ازیں یہ جوڑا نہ صرف ضرورت مندوں کی مالی مدد کرتا ہے بلکہ انہیں چھوٹا کاروبار بھی کروا کر دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More