میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ ایک ہفتے میں اپنی پہلی بیوی کو ۔۔ حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق نئے انکشافات کردیئے

ہماری ویب  |  Jun 29, 2021

آج کل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے خوب چرچے چل رہے ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کرلی ہے، اب سب لوگوں کو حریم کے دولہا کو دیکھنا اور جاننا ہے کہ آخر وہ شخص ہے کون جس نے حریم سے شادی کی ہے۔ اسی حوالے سے حریم مختلف ٹی وی شوز کو انٹرویو بھی دے رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر انٹرویو دیئے ہیں جن کے مطابق حریم کا کہنا ہے کہ:

میرے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔ میں 4 جولائی کو ترکی اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی ہوں۔ ہم نے سنت کے طریقے سے نکاح کیا ہے۔ میرے شوہر کی پہلی بیوی بھی ہے، لیکن وہ ابھی تک مانی نہیں ہیں، وہ روٹھی ہوئی ہیں، جب تک وہ نہیں مانیں گی، ہم نہیں بتائیں گے، لیکن ترکی سے واپس آ کر انشاء اللہ ہم اپنا ولیمہ کریں گے، جس میں اپنے میڈیا کے دوستوں کو بھی بلاؤں گی، اور سب ہی لوگوں کو بلاؤں گی۔

میرے پی ٹی آئی کے دوست بھی ہیں اور پیپلز پارٹی میں بھی بہت قریبی دوست ہیں، سب مجھ سے پوچھ رہے ہیں لیکن ابھی میں 1 ہفتے تک کسی کو نہیں بتا سکتی ہوں کیونکہ مجھے میرے شوہر کی طرف سے کوئی اجازت نہیں ہے۔ الحمداللہ میں شادی شدہ ہوں۔ میرے شوہر کا کہنا ہے کہ ہم ضرور سب کو بتائیں گے، ہم نے شادی کی ہے، نکاح کیا ہے کوئی غلط کام یا غلط طریقہ اختیار نہیں کیا ہے۔

میرے شوہر کراچی اور پاکستان کے مسئلوں سے متعلق اسلمبی میں اپنی آواز اٹھاتے رہتے ہیں اور مختلف سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال نظر آتے ہیں۔ میں ابھی ان کے نام کا پہلا حرف یا ضلع اور حلقہ نہیں بتانا چاہتی ورنہ میڈیا اور سب کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کون ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے چند ہی گنے چنے لوگ ہیں جن سے عوام واقف ہے۔

میری شادی میں بلاول بھٹو شریک نہیں ہوئے، شادی میں بس میرے شوہر اور میرے قریبی دوست شامل تھے۔ مجھے انہوں نے کہا ہے کہ میری آپ سے پہلے صرف ایک ہی بیوی ہے اور آپ دوسری ہیں۔ اب اگر اس کے علاوہ بھی کوئی بیوی ہے تو مجھے نہیں معلوم۔

حریم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے شوہر کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے وزراء اپنے ہاتھ اور گھڑیاں میڈیا کے سامنے دکھا رہے ہیں کہ وہ نہیں ہیں۔ کل ایک سیاسی ٹاک سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے بھی اپنے ہاتھ میڈیا پر دکھائے اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے ایک صحافی نے جب حریم شاہ کی ایم پی اے سے شادی ‏سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بھی مسکراتے ہوئے اپنے ہاتھ دکھا دیے۔ وہیں شہلا رضا نے بھی کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ حریم نے پی پی پی کے کس ممبر اسمبلی سے شادی کی ہے، اگر اس نے حقیقت میں شادی کی بھی ہے تو ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اس پر بات کریں کیونکہ ہمیں کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

کچھ عرصے قبل بھی حریم کی شادی سے متعلق یہ خبریں پھیلی تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر شیخ رشید سے شادی کرلی، بعد ازاں حریم شاہ نے کہا تھا کہ ان کی شادی کی خبریں جھوٹی ہیں، لیکن اب معروف ٹی وی اینکر کرن اور جیو ٹی وی کے لائیو بلیٹن میں حریم نے اپنی شادی کا اقرار کیا ہے۔

حریم کے مطابق ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ: '' میں اپنی پہلی بیوی کو ایک ہفتے میں منا لوں گا، جس کے بعد ہم شادی کا باضابطہ اعلان کر دیں گے۔ ''

لیکن بعض حلقے اب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ حریم نے کسی شوٹ کی تصاویر لگائی ہیں یا کوئی ویب سیریز کی کیونکہ ایک طرف یہ کہہ رہی ہیں کہ ولیمہ نہیں ہوا تو سوشل میڈیا پر سفید میکسی میں ملبوس تصویر کس تقریب کی ہے؟ آپ کو کیا لگتا ہے؟ کیا حریم سچ کہہ رہی ہیں یا ان کا دولہا پی پی پی کا کونسا ایم پی اے ہے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More