کشمیر میں الیکشن ہونے والے ہیں اور اب اس سے متعلق ایک اہم خبر آئی ہے کہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کی تمام تر ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں نواز شریف نے اپنے بھائی کو الیکشن پر پورا دھیان رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ بیٹی مریم اور چچا شہباز مل کر انتخابی مہم چلائی، عوامی اجتماعات سے بات کریں، جس طرح ہوسکے اس الیکشن کی تگ و دو میں لگ جائیں اور جیت کو یقینی بنائیں۔
حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو تنقید کریں اوور مکمل سیاسی لائحہ عمل کو اپنائیں۔
پارٹی ذرائع بتاتے ہیں کہ:
ن لیگ کے چوہدری محمد سعید ایل اے تھری میرپور سے جبکہ ایل اے ون سے مسعود خالد،ایل اے ٹو سے نذیرانقلابی ، ایل اے فور سے رخسار احمد، ایل اے 5 سے وقارنور ، ایل اے 6 سے راجہ مقصود اور ایل اے 7 سے طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
اس الکیشن سے مسلم لیگ ن کو بہت امیدیں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پارٹی لیڈران کی جانب سے سیاست کا کونسا داؤ پیچ استعمال کیا جائے گا۔