میں نابینا ہوں اور جوس بیچتا ہوں، لیکن پولیس والے مجھے ۔۔ مُراد علی شاہ نے نابینا شخص کی خواہش کیسے پوری کر دی؟

ہماری ویب  |  Jun 28, 2021

ہمارے معاشرے میں غربت اور جرائم اس وقت کم ہوں گے جب ہر شخص حلال رزق کمانے کے بارے میں سوچے گا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ حلال رزق کمانے والوں کو یہ دنیا سکون سے کام کرنے نہیں دیتی۔ بالکل ایسی ہی ایک مثال کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع قبرستان کے قریب کولڈرنک کارنر پر بیٹھے ہوئے نابینا شخص کی ہے جو حلال رزق کمانے کے لئے کولڈرنک بیچتا ہے، مگر لوگ انہیں بھی تنگ کرتے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ کل شہرِ کراچی کے دورے پر نکلے، جہاں وہ طارق روڈ پر واقع قبرستان کے قریب کولڈرنک کارنر پر رُکے، انہوں نے دیکھا کہ وہاں ایک ضعیف بابا کولڈرنک بیچ رہے ہیں، وہیں ان کے پیچھے ایک بورڈ لگا ہوا تھا، جس پر لکھا ہوا ہے کہ :

'' میری وزیرِاعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ وہ میری مدد کریں، مجھے یہاں لوگ بہت تنگ کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی میری گزارش کو سنیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے ان کے کولڈرنک کارنر سے خود بھی کولڈرنک پی اور اپنے ساتھ موجود وزراء کو بھی پلائی، اس کے بعد سوال کیا کہ اب آپ بتائیں کون ہے جو آپ کو تنگ کرتا ہے، میں وزیرِِاعلٰی سندھ ہوں۔ جس پر نابینا شخص نے بتایا کہ:

'' میں نابینا ہوں اور کولڈرنک بیچتا ہوں، لیکن پولیس اور انتظامیہ مجھے تنگ کرتی ہے، میری آپ سے یہی اپیل ہے کہ خدارہ لوگوں کو سمجھائیں، ان کو منع کریں، میں کسی کا حق نہیں چھین رہا ہوں، خود محنت کی روزی کما رہا ہوں، کیونکہ حلال رزق پر یقین رکھتا ہوں۔ ''

وزیرِاعلی سندھ نے فوری طور پر اے ڈی سی، ایس ایس پی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ایسٹ کو فون کیا اور بزرگ شخص کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More