سعودی وزارت حج نے حج اجازت نامہ وصول کرنے والے خوش نصیب افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی وزارت حج کو 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے صرف 60 ہزار افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جن خوش نصیبوں کی حج درخواستیں قبول کی گئیں ہیں انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اب مزید کسی اجازت نامے کے بغیر 48 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ویکسین کی دو سری خوراک لگوا لیں اور سعودی وزارت حج نے واضح کیا کہ حج کا انتخاب پہلے آو پہلے پاؤ کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا بلکہ اصول و ضوابط، صحت اور مقررہ نظام کے مطابق ہو گا۔
ساتھ ہی ساتھ اس بات کو بھی واضح کر ڈالا کہ اس مرتبہ کسی بھی ایسے امیدوارکو ترجیح نہیں دی گئی کہ اس شخص کا انتخاب اس وجہ سے کر لیا ہو کہ اس شخص نے پہلے کبھی حج ادا نہیں کیا اور یا پھر کس نے کب درخواست دی اس طرح کی کسی بھی چیز کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بلکہ تمام افراد کا انتخاب وزارت نے مقرر کردہ اصول و ضوابط کے تحت کیا ہے۔