عزیز بلوچ نے فریال تالپور کے کون سے بڑے راز کھول دیے؟

ہماری ویب  |  Jun 25, 2021

میں نے جو کچھ بھی کیا اس میں میری مدد پولیس افسران اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی، اپنے اقبالی بیان میں عزیز بلوچ نے پیپلز پارٹی کی اہم رہنما اور آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور، ایس ایس پی فاروق اعوان اور سینیٹر شہادت اعوان کے تمام راز کھول دیے اور کہا کہ بھتے کی مد میں شہر کراچی کے مختلف محکموں اور لوگوں سے پیسے اکٹھے کیے جاتے اور محکمہ فشریز سے اکٹھا ہونے والے بھتے میں سے ماہانہ 20 لاکھ مجھے اور باقی 1 کروڑ سے زائد رقم فریال تالپور کو دی جاتی۔

محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر محکمہ فشریز میں تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان، سینیٹر شہادت اعوان اور سی سی پی او وسیم احمد سے میرے دوستانہ تعلقات تھے اور میں نے سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان کی زمینوں پر قبضے کرنے میں مدد کی اور میری مدد سےان دونوں سموں گوٹھ ملیر میں 15 ایکڑ اور، گڈاپ ٹاؤن بہت سی زمینوں پر قبضے کیا۔

عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ میں نے ایس اسی پی فاروق اعوان کو ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ انکے علاقے سے بھتہ اکٹھا کر کے انکو دیا اور 2003 میں نے لیاری گینگ وار میں قدم رکھا اور 2008 میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن کے کہنے پر مجھ کو جیل میں پیپلز پارٹی کے قیدیوں کا زمہ دار بنا دیا اور پھر 2008 میں ہی رحمان ڈکیت کی موت کے بعد لیاری گینگ وار کی مکمل کمان سنبھال لی اور پھر اسی سال پیپلز امن کمیٹی نام سے ایک گروہ بنایا اور پھر 2008 سے 2013 تک کوئٹہ اور پشین سے اسلحہ منگوایا۔

اس کے علاوہ اسی اسلحہ سے ہم سیاسی جلسوں، ہرتالوں کو کامیاب بناتے اور شہر میں قتل و غارت گیری،اغوا برائے تاون میں بھی یہی اسلحہ استعمال ہوتا جبکہ لیاری میں ہم اپنے من پسند افسران لگواتے اور یہ افسران ذولفقار مرزا اور سینیٹر یوسف علی بلوچ ہمارے کہنے پر لگواتے اور پھر انہیں پولیس افسران کی سر پرستی میں ہم لیاری میں جرائم کرتے۔

اور مارچ 2013 میں اپنے والد فیض محمد عرف فیضو کے قتل کا بدلا لیا اور پولیس افسران چاند نیازی اور جاوید بلوچ کی مدد سے ارشد پپو،ارشد پپو کے بھائی اور اسکے ساتھیوں کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا اور انکے سر تن سے جدا کر کے لیاری کی سڑکوں پر انکے سروں سے فٹبال کھیلا اور پورے ملک میں اپنی دہشت پھیلانے کیلئے انکی ویڈیو بنا کر پورے ملک میں پھیلا دی۔

واضح رہے کہ عزیز بلوچ کا یہ اقبالی بیان جمعرات کو سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More