بھارت کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے ملک کا نام تبدیل کر کے پوری طرح سے انڈیا رکھنے کا مطالبہ کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ یہ نام ہمیں انگریزوں کی دین ہے اور اگر ہم ترقی کرنا چا ہتے ہیں تو ہمیں اس نام سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کر نا ہو گا ۔
اس کے علاوہ کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ انگریزوں نے بھارت کو انڈیا کا نام دے کر ایک غلام ملک قرار دیا ، اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں انہوں نے بھارت کا مطلب بتایا کہ بھارت سنسکرت زبان میں تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ گوروں کا دیا ہوا نام انڈیا تبدیل کر کے اب اسے بھارت لکھ اور پڑھا جائے۔