چھوٹا پروفیسر ۔۔ اس 8 سالہ ننھے بچے کے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 24, 2021

زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے، پاکستان کےصوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے 8 سالہ شاہیر خالد نامی ایک بچہ جو کہ بہت زہین ہے اور انکی زہانت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں اس بچے نے پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ورک شاپس میں لیکچر زدے ہیں۔

شاہیر خالد مستقبل میں تعلیم ، فلکیات اور دیگر شعبوں میں تحقیق کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس زہین و فتین بچے کو دنیا ڈاکٹر شیری یا پروفیسر کے نام سے بھی جانتی ہے۔

واضح رہے کہ صرف یہی ایک پاکستانی بچہ نہیں جو اتنی زیادہ قا بلیت کا مالک ہے بلکہ اس دنیا سے رخصت ہو جانے والی پاکستان کی بیٹی ارفع کریم نے دنیا بھر میں سب سے کم عمر آئی ٹی سر ٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا وہ سب کے سامنے ہے، صرف 2 سال کی عمر میں ارفع کریم دیگر کھلونوں کی بجائے کمپیوٹر چلانے میں دلچسپی لینے لگی اور آہستہ آہستہ یہ شوق ان کا جنون بن گیا اور پھر اس جنون کو منزل تک پہنچانے کیلئے ارفع نے اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ٹریننگ کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ارفع کریم کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کے اساتذہ بھی ان پر بہت زیادہ توجہ دیتے تھے تا کہ یہ بچی کچھ کر کے دکھائے، اور بل آخر 9 برس کی عمر میں سب سے کم عمر آئی ٹی سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر دنیا میں تہلکا مچا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More