پاکستان میں اس طرز کے ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں کہ جب غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں پاکستان آئیں اور شادی کی۔ یہ خبر بھی کچھ اس طرح کی ہے جب جرمن خاتون پاکستان تشریف لائیں اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کی۔
خاتون کا نام سونیا ہے اور جب سے وہ پاکستان آئیں تو ان کی وطن سے محبت بھی بڑھ گئی اور یہاں کے طور طریقے اور رسم و رواج کو دیکھتے ہوئے خود کو مشرقی روایات میں مکمل طور پر ڈھال لیا۔
رپورٹ کے مطابق 27 سالہ سونیا نے پانچ سال قبل تمام مذاہب کا مطالعہ کیا اور پھر آخر کا دین اسلام کا راستہ اختیار کیا۔ اور عمران نامی نوجوان سے اسلام قبول کرنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
ایک انٹرویو میں سونیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت اچھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کھانوں میں وہ بریانی ، کڑھائی، وائٹ قورمہ پکا لیتی ہیں انہیں یہ ڈیشز پسند بھی ہیں۔
سونیا کی ساس نے ان کا نام جنت رکھا اور جرمن خاتون نے پاکستان آکر یہاں کی روایات کو اس خوبصورتی سے نبھایا کہ شوہر سمیت سب کے دلوں میں جگہ بنا لی۔
جرمن خاتون کے شوہر عمران کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سب کے ساتھ گھل مل گئیں ہیں اور ان کی سب سے بڑی خواہش پاکستان آنے کی تھی اور یہاں کے رسم و رواج کو فوقیت دی۔
سونیا ماہر غذائیات ہیں اور گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بھی شوہر کا ساتھ دیتی ہیں۔