خاندان کے کسی بھی فرد کے انتقال کے بعد اس کے قانونی ورثاء کو وراثتی سرٹیفیکیٹ کتنے دن میں اور کہاں سے حاصل ہو سکے گا؟

ہماری ویب  |  Jun 23, 2021

سندھ حکومت کا نہایت احسن اقدام اب وراثتی سرٹیفیکیٹ اورلیٹرآف ایڈمنسٹریشن 14 دن میں قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا اور اگر خاندان میں کسی بھی فرد کی موت ہو جاتی ہے تو اس کے بعد قانو نی ورثاء کو جلد از جلد وراثتی سرٹیفیکیٹ اور لیٹر آف ایڈ منسٹریشن نادرا میگا سینٹر ڈیفنس سے باآسانی حاصل ہو جائے گا۔

لیکن اس عمل میں پہلے 3 سے 36 ماہ کا عرصہ لگتا تھا اور بعض کیسز میں تو 5 سال کا بھی عرصہ لگ جا تا تھا پر اب اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے نادرا میگا سینٹر ڈیفنس ڈی ایچ اے میں وراثتی سرٹیفیکیٹ ون ونڈو آپریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے اور اب یہ سہولت 25 جون تک پورے سندھ میں بھی میسر ہو گی۔

اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے 28 اپریل کو وراثت سے متعلق قانون پاس کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں اسے گزٹ میں شائع کیا گیا اور اب اس وراثت کے قانون کو عملی جامہ پہنانے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More