ہماری ویب | Jun 22, 2021
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے اسلام آباد میں واقع ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا، لوگ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور جس جس سڑک سے وزیراعظم عمران خان گزرتے رہے انہیں لوگ سلام کرتے رہے۔ اور جواب میں وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی ہاتھ ہلا کر انکے سلام کا جواب دیا اور اس موقع پر عمران خان صاحب بھی بہت اچھے موڈ میں نظر آرہے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ۔وزیر اعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے جائزہ لیا pic.twitter.com/HcIFZDWz8z— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) June 21, 2021
وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ۔وزیر اعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے جائزہ لیا pic.twitter.com/HcIFZDWz8z
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خود گاڑی ڈرائیو کی جبکہ اس دورے کی ویڈیو بھی وزیراعظم عمران خان نے خود سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شئیر کی۔دورے کے دوران ہلکا پھلکا میوزک بھی چل رہا تھا جس کے بول کچھ یوں تھے ۔ " کیسی یہ ہوائیں چلیں ، ساتھ ہیں تیرے ہر بچہ،بوڑھا اور جوان"۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More