پاکستان کا گاؤں پیلو وینس ایک ایسا گاؤں ہے جہاں پڑھے لکھے افراد کی تعداد 100 فیصد ہے ، یہ گاؤں خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں واقع ہے ، اس علاقے کو لینڈ آف ججز بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس علاقے کے 20 سے زائد ججز اس وقت پاکستانی عدلیہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اسی گاؤں کے ایک درجن سے زائد افراد ایف بی آر ، سی ایس پی اور دیگر سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائض ہیں ۔
اس کے علاوہ اس گاؤں کے 80 سے زائد وکلاء اور اساتذہ اس وقت مقابلے کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں ، واضح رہے کہ یہ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور اس گاؤں کے لوگوں کا زریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔ اس گاؤں کا کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو پڑھا لکھا نہ ہو اور گاؤں میں غربت ضرور ہے مگر یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اچھے اور قابل استاد ملے جس کی وجہ سے ان میں تعلیم کا شوق پیدا ہوا اور غربت کے باوجود بھی یہاں کے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائزہوئے۔
واضح رہے کہ اس گاؤں کی واحد فصلیں صرف کالا چنا اور گند م ہے جبکہ لینڈ آف ججز کہلانے والا یہ علاقہ مذہبی ہم آنگی کا گہوارہ بھی ہے۔