زبان سے نکلے الفاظ کبھی بھی پورے ہو جاتے ہیں اور ۔۔ مشہور شخصیات اپنے دوپٹے پر خاص نام اور دعائیں کیوں لکھواتے ہیں؟ جانیئے اس کی حقیقت

ہماری ویب  |  Jun 17, 2021

ہر آنے والے نئے فیشن کو خواتین سب سے پہلے اپناتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ وہ خصوصاً اپنے خاص مواقعوں اور تقاریب میں تو اس ٹرینڈی فیشن کو ضرور اپنائیں۔ جیسے اج کل ایک نیا ٹرینڈ چلا ہوا کہ دلہنیں اپنے دوپٹوں پر یا تو اپنے ہونے والے شوہر کا نام لکھوا لیتی ہیں، یا پھر قبول ہے لکھواتی ہیں، اس کے علاوہ کچھ دلہنوں کے دوپٹوں پر ان کے والدین کی جانب سے بیٹی کے لئے خصوصی دعائیں لکھوائی جا رہی ہیں، آخر یہ فیشن کہاں سے آیا؟

دو سال قبل ٹک ٹاک پر لکھائی کے مختلف ڈیزائن میں یا کیلیگرافی میں لوگوں نے ایک دوسرے کے نام لکھنا شروع کئے، کئی لوگوں نے انگریزی کے حروف اور اردو کے حروفِ تہجی لکھنا شروع کردیئے، جس کے بعد لوگوں نے چائے کے مگ اور کشنز وغیرہ پر نام لکھوانے شروع کئے۔ دراصل یہ فیشن وہیں سے نکلا اور پھر ایک آن لائن ویب سائٹ پر اشتہار لگائے گئے کہ ہمارے ہاں دوپٹوں، ٹی-شرٹس اور نوٹ بُک وغیرہ پر نام لکھے جاتے ہیں۔ وہ ایک عام نجی ویب سائٹ تھی، لیکن اس کے بعد ہر کسی نے نام لکھنا شروع کردیئے جس سے یہ فیشن اِن ہوگیا۔

مگر اس فیشن کی مانگ میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جبکہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنی مہندی کے جوڑے پر اپنی ماں کے لئے ایک تحریر لکھوائی جس میں لکھا تھا کہ: '' وہ دریا دیس سمندر تھی جو تیرے میرے اندر تھی وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی وہ لڑکی لال قلندر تھی''۔

ان کے بعد اداکارہ اقراء عزیز کی گود بھرائی کا دوپٹہ بہت مشہور ہوا جس میں 100 دعائیں لکھی ہوئی تھیں، کہیں آنے والے بچے کے لئے تو کہیں خود اقراء کی بھلائی کے لئے جو کہ ایک مشہور ڈیزائنر نے بنایا تھا۔

اب دوپٹوں پر نام لکھوانے کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک اچھا فیشن ہے، لوگوں کو دولہے کا نام ایک ایک کرکے بتانا پڑتا تھا، یوں دوپٹے پر لکھا ہوا دیکھ کر سب ہی جان لیتے ہیں کہ میاں کا نام کیا ہے۔ ان مشہور شخصیات میں ہم اگر اقراء کی گود بھرائی کے دوپٹے پر لکھی ہوئی 100 دعاؤں کا ذکر کریں تو ڈیزائنر فہد حسین بتاتے ہیں کہ: '' اقراء میرے پاس جب کپڑے ڈیزائن کروانےکے لئے آئیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ ایسا لباس بنوانا ہے جو میں اپنے بچوں کو دے سکوں، جس کے بعد یہ طے ہوا تھا کہ دوپٹے پر 100 دعائیں لکھی جائیں گی، بیٹی ہوئی تو دوپٹہ اس کا ہوجائے گا اور اگر بیٹا ہوا تو دوپٹہ اس کی دلہن کو دے دوں گی۔'' ''

بختاور بھٹو کی بات کریں تو انہوں نے اپنی شادی کے دوران ماں کو یاد رکھتے ہوئے دوپٹے پر ایسا پیغام لکھوایا جسے ہر کوئی خوب پسند کیا۔ صرف پاکستانی ہی نہیں بھارتی خواتین بھی اس ٹرینڈ سے بہت متاثر ہوئی ہیں اور اب وہ بھی کپڑوں پر اس طرح نام لکھواتی ہیں۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک بھارتی دلہن نے جس نے اپنی مہندی کے جوڑے پر اپنا نام اور اپنے شوہر کا نام لکھوایا ہے۔

آپ نے بھی ایسے دوپٹے بنوائے ہیں؟ آپ نے کس لئے بنوائے؟ ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More