قیصر شکیل نامی اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار کی ہمت کو وزیراعظم عمران خان نے داد دی کہ اس نے ہاتھ میں فریکچر ہونے کے باوجود بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی، وزیراعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل سے کہا کہ میں نے آج خاص آپکو مبارکباد دینے کیلئے بلایا ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ کے بارے میں پڑھا ہے اور آپ کی اس کاوش کو لوگوں نے بھی بہت سراہا ہے اور جب کوئی پولیس والا اس طرح کی قربانی دیتا ہے تو معاشرے میں تمام پولیس والوں کا امیج بہت اچھا ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صاف دیکھائی دے رہا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کے بازو میں فریکچر ہوا ہے اور وہ پھر بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ۔ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور 2 دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو انہوں نے دوبارہ اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی۔