ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی، پی ایس ایل کے 21 ویں ایڈیشن میں ٹاس جیت کر ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ہدف 16 عشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
2 وکٹوں کے نقصان کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ناٹ آؤٹ رہے، کپتان محمد رضوان نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے اور انکی شاندار اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور انکی اننگز میں 5 چھکے 4 چوکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹس حاصل کی اور مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔