والد نہیں چاہتے تھے کہ یہ شادی ہو لیکن پھر ۔۔ شوبز اداکاروں کی پسند کی شادیاں کیسے ہوئیں؟ جانیں ان کی دلچسپ کہانیاں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی

ہماری ویب  |  Jun 09, 2021

ہم فلمی اسکرین پر تو ہیرو اور ہیروئن کو ساتھ دیکھ کر انہیں حقیقی زندگی کا بھی جیون ساتھی تصور کرنے لگ جاتے ہیں اور انہیں پرفارم کرتا دیکھ کر انہیں سرہاتے ہیں۔ لیکن درحقیقت وہ صرف فلمی اسکرین پر کام کرنے والی جوڑی ہوتی ہے۔

مگر شوبز صنعت کے چند مقبول اداکار اور ان کے حقیقی جیون ساتھی کابھی کوئی جواب نہیں۔ یعنی شوبز میں کام کرنے والے اداکار یا اداکارہ کے اصلی زندگی کے ہمسفر ساتھی کی جوڑی اتنی خوبصورت دکھائی دیتی ہے کہ بعض صارفین انہیں ایک ساتھ فلمی پردے پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ مختصراً ان کے درمیان اتنی محبت ہے کہ ان پر فلم بنائی جا سکتی ہے۔

تو آج ہم ان 5 جوڑیوں کے بارے میں مختصر کہانیاں جانیں گے جس کی وجہ سے ان پر فلم بنائی جا سکتی ہیں۔

1- شاہ رخ خان اور گوری خان

بالی کنگ شاہ رخ خان کئی حسیناؤں کے ساتھ رومانوی طرز کی فلمیں کر چکے ہیں جن میں سے بہت ساری فلمز سپر ہٹ قرار پائی جا چکی ہیں۔ لیکن کیا آپ شاہ رخ خان اور ان کی حقیقی زندگی کی ہیروئن اور اہلیہ گوری خان لی 'لو اسٹوری' کے بارے میں؟

ان کے مابین عشق کی کہانی کا آغاز سن 1984 میں ہوا تھا جب شاہ رخ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھےاور ان کی ملاقات وہاں ایک پارٹی میں گوری سے ہوئی۔ شاہ رخ نے گوری خان کو اپنی اہلیہ بنانے کا عزم و ارادہ کر لیا تھا۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان گوری خان کو دوسرے کلاس فیلوز کے سامنے اپنے بال کھولنے سے منع کرتے تھے۔ گوری خان شاہ رخ خان کی اس حرکت سے تنگ آکر اپنے دوستوں کے ہمراہ ممبئی روانہ ہوگئیں جس کا علم شاہ رخ کو بعد میں ہوا۔ شاہ رخ نے اپنی والدہ سے اس وقت ممبئی سفر کرنے کے لیے دس ہزار روپے لیے تھے تا کہ ممبئی جاکر گوری کو تلاش کر سکیں۔

بعدازاں وہ ممبئی پہنچ کر ہر جگہ گوری کو تلاش کرتے ہیں۔ آخر کار شاہ رخ خان کی ملاقات سمندر کنارے ہوتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو تقریباً دو منٹ تک دیکھتے رہتے ہیں جیسے کسی فلمی سین کے مناظر شوٹ ہو رہے ہوں۔ اور آخر کار دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

2- سارہ خان اور فلک شبیر

گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے۔ فلک شبیر بتاتے ہیں کہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان پہلی باقاعدہ ملاقات 2019 میں ہم ٹی وی برائڈل کوچر شو میں ہوئی تھی۔ اِس ملاقات کے بعد ہی انہوں نے باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

فلک نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات سے قبل ان کے اور سارہ علی خان کے درمیان سرسری ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں لیکن اس دن وہ تنہا بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تو انہوں نے سارہ خان اور نور کو ساتھ میں چائے پینے کی پیش کش کی اور پھر چائے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد ان کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔

گلوکار کے مطابق سارہ خان اور ان کے درمیان دوسری اہم اور باضابطہ ملاقات لاہور کے ایم ایم روڈ کے ایک ہوٹل میں اس وقت ہوئی جب وہ ایک شو کرنے کے بعد فری ہوئے۔

فلک شبیر نے انکشاف کیا کہ اس روز کا کھانا ایک ساتھ کھانے کے بعد جب انہوں نے سارہ خان کو گھر چھوڑا تو انہوں نے راستے میں ہی اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔

انہوں نے سارہ خان کو یہ نہیں کہا کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے براہ راست شادی کی پیشکش کی اور سارہ خان نے اس معاملے پر والدین سے ملاقات کے لیے کہا۔

گلوکار کے مطابق کچھ دن بعد انہوں نے سارہ خان کے والد سے گفتگو کی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی، اس سے قبل انہیں سارہ نے بتایا تھا کہ اگر ان کے والد 15 منٹ سے قبل ملاقات سے اٹھ گئے تو ان کی شادی نہیں ہوسکتی۔

فلک شبیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ سب کچھ ٹھیک رہا اور انہوں نے سارہ خان کے والد سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور وہ ان کی اور سارہ کی شادی کے لیے راضی ہوگئے۔

اگلے مرحلے میں ان کے تمام اہل خانہ ملے اور ان کی شادی کی باتیں طے ہوئیں اور پھر کورونا کی وبا کے دنوں میں لاک ڈاؤن کی حالت میں سادگی سے ان کی شادی ہوگئے۔

فلک شبیر کے مطابق ان کی شادی میں 40 تک افراد نے شرکت کی تھی اور وہ تمام قریبی رشتہ دار اور دوست تھے۔

تاہم فلک شبیر نے بتایا کہ شادی کے بعد بھی سارہ خان کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہوگی جو وہ پہلے کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے باوجود سارہ خان کو شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا بلکہ اس کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتیں ہیں تو کریں۔

3- فواد خان اور صدف خان

اداکار فواد خان اور اور ان کی اہلیہ صدف خان کی خوبصورت کہانی ان کے اسکول سے شروع ہوئی۔ فواد خان اور صدف لاہور گرامر اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ فواد خان صدف کو پسند کرنے لگے تھے اگرچہ اپنے جزبات کا اظہار کرنے کی ان میں ہمت نہیں تھی۔ لہٰذا ان کے درمیان آن لائن چیٹنگ کی شروعات ہوئی اور فواد نے صدف کو پروپوز کر ہی دیا۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق صدف کے والدین فواد خان کے کیرئیر کو ناپسند کرتے تھے۔ لیکن خدا نے ان دونوں کو ملانا ہی تھا۔ سترہ سال کی عمر میں فواد خان نے صدف خان کو شادی کی پیشکش کی اور سال 2005 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

4- کاجول اور اجے دیوگن

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی اداکار سے ہر کوئی واقف ہے۔ اور اس جوڑی کو بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔ سن 1995 میں ایک فلمکی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔

بعد ازاں دونوں کی شادی کا معاملہ ہوا لیکن اس سے قبل کاجول اور اجے کی شادی ہونے میں مشکلات درپیش آئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاجول نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ میرے والد 24 برس کی عمر میں میری شادی کرنے کے خلاف تھے، میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل ہی اپنی کیرئیر بنا لوں۔

اداکارہ کاجول نے اپنی والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی میری حمایتی رہی ہیں اور اجے دیوگن سے شادی کے معاملے میں بھی میری والدہ نے میری حمایت کی تھی، اجے دیوگن سے شادی کرنے کے فیصلے میں اُنہوں نے میرا ساتھ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تم وہی کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے اور پھر میں نے اپنی والد کے کہنے پر اپنے دل کی ہی سُنی۔

کاجول نے مزید کہا کہ میری والدہ میری سب سے بہترین دوست بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے ہمیشہ ہر بات اچھے انداز میں سمجھائی اور میں نے اُن کی بات کو اہمیت بھی دی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن کی شادی کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور یہ بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھی جاتی ہے اور دونوں کے درمیان محبت بھری داستان بے مثال ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More