ہماری ویب | Jun 05, 2021
شہر قائد میں ٹریفک کو اچھے طریقے سے رواں دواں رکھنے اور عوام سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے پر 36 سیکشن اور چالان افسران کو نقد انعامات سے نوازا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پریڈی تھانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سیکشن اور چالان افسران کے درمیان ایس ایس پی سٹی ٹریفک احمد بیگ نے 20 ،20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔
اس کے علاوہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس افسران نے صرف شہر میں ٹریفک کی روانی ہی کو رواں دواں نہیں رکھا بلکہ کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More