آج تو ہم سفید کپڑے ہی پہنیں گے کیونکہ ۔۔ جمعے کے دن اکثر لوگ سفید کپڑے کیوں پہننا پسند کرتے ہیں؟ جانیں لوگوں کی رائے

ہماری ویب  |  Jun 04, 2021

جمعے کا دن رحمتوں اور برکتوں والا ہوتا ہے، اس دن ہر شخص صبح جلدی اٹھتا ہے، نہانے دھونے اور نماز کے لئے جلد از جلد تمام انتظامات کرتا ہے۔ آفس جانے والے لوگ بھی رات سے ہی کپڑے وغیرہ استری کروا لیتے ہیں، کچھ لوگ خود ہی کرلیتے ہیں۔ لیکن کپڑوں کے حوالے سے اکثریت یہ دیکھنے میں آتی ہے کہ جمعے کے دن مرد ہوں یا خواتین، بچے ہوں یا بزرگ افراد زیادہ تر سفید رنگ کے صاف ستھرے کپڑے پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ ویسے تو آج کل سفید رنگ فیشن میں اِن ہے اور نکاح کی تقریب پر بھی پہنتے ہیں اور اکثر اداکارائیں بھی سفید رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آتی ہیں۔

لیکن آج ہم جمعے کے دن خصوصی طور پر پہنے جانے والے سفید کپڑوں کے ٹرینڈ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ دراصل ماضی میں مرد حضرات رنگین کپڑے نہیں پہنتے تھے، زیادہ تر لوگ سفید ہی رنگ پہنے دکھائی دیتے تھے، لیکن پھر آہستہ آہستہ مارکیٹ میں مختلف شوخ رنگ بھی مردوں کے لئے متعارف ہوئے، تو لوگوں نے ان رنگوں میں بھی دلچسپی لی۔ لیکن بدلتے وقت کے ساتھ جب اداکار اور دیگر شوبز شخصیات نے اس رنگ کو بطور فیشن استعمال کیا تو نوجوانوں نے اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔

گذشتہ سالوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ نوجوان جمعے کے دن سفید رنگ کے کپڑے خاص طور پر پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی وجہ جب ہم نے مختلف نوجوانوں سے پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ: ''

جمعے کا دن عبادت اور خاص مقام و مرتبے والا ہوتا ہے اور سفید رنگ امن کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے، اس لئے ہم اس کو پہنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اطہر نامی ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ سفید لباس پہننے سے انسان کی شخصیت اور وقار بلند محسوس ہوتا ہے۔ وہیں حسان نامی ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ سفید رنگ میں اس لئے پہنتا ہوں خصوصاً جمعے کے دن کیونکہ رنگوں کا مطلب ملاوٹ ہے اور سفید خالص رنگ ہے، اس لئےجمعے کے دن میں کوشش کرتا ہوں کہ یہی رنگ پہنوں۔ جبکہ دیگر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ جمعے کے دن خاص اہتمام کرتے ہیں، جینٹس یا ٹی شرٹ کی جگہ قمیض شلوار پہنتے ہیں اور پھر ان کا خیال بھی رکھتے ہیں اس لئے سفید کپڑے پہن لیتے ہیں کیونکہ سفید رنگ کے کپڑوں کو ہر داغ دھبے سے بھی بچانا پڑتا ہے تو ہمیں اس رنگ کو جمعے کے دن خاص طور سے پہننا اچھا لگتا ہے اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے اپنی پسند اور مرضی کے مطابق پہن لیتے ہیں۔

خواتین سے بھی ہم نے پوچھا تو ان کا بھی کچھ ملا جُلا جواب تھا، مگر نازش نامی خاتون کا کہنا تھا کہ سفید رنگ سے بندہ الگ ہی پہچانا جاتا ہے، اس لئے میں اس رنگ کا نتخاب کرتی ہوں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More