ہماری ویب | Jun 03, 2021
محکمہ موسمیات کے "ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو" نے شہر قائد میں بوندا باری کی پیش گوئی کر دی ہے اور کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو بوندا باری کا امکان ہے۔
مزید یہ کہ اگلے 3 روز تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اور جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہوائیں بھی تواتر سے چلتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے کراچی میں شدید گرمی کا رحجان ہے جیساکہ بدھ کو شہر میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 اور شام میں 62 فیصد رہا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More