میرے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں ہیں، قرض لے کر ماں کا علاج ۔۔ وزیرِاعظم سے ٹیلی فون پر شکایت کرنے والی بیوہ خاتون کا مسئلہ کیسے حل ہوا؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2021

آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ پروگرام میں کال کرنے والے ہزاروں پاکستانی ایسے ہیں جو وزیرِاعظم سے اپنی فریاد کرنے کے باوجود بھی اس انتظار میں ہیں کہ کب انہیں انصاف ملے گا، وہیں ایک ایسی خاتون جس کی فون کال سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، اس کی فریاد کو سننے کے بعد وزیرِاعظم نے اس کو انصاف بھی دلوایا اور قبضے کے طور پر لی جانے والی تمام رقم بھی اس کو واپس کر دی گئی۔

گزشتہ روز بیوہ خاتون عائشہ مظہر نے آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ پروگرام میں کال کی تھی اور گھر پر قبضے کی شکایت کی تھی۔ لاہور پولیس نے ڈیفنس میں بیوہ خاتون کا گھر پہلے ہی خالی کروا دیا تھا لیکن کرایہ دار عمران اصغر بقیہ رقم نہیں کررہا تھا۔

عائشہ کی والدہ جو اس غم میں مبتلا تھیں، ان کو کینسر ہوگیا، عائشہ نے فون کال پر وزیرِاعظم کو بتایا کہ: '' میرے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں ہیں، بینک سے قرض لے کر ماں کا علاج کروا رہی ہوں، میں ماں کے علاج کا خرچہ اٹھاؤں، بینک کا قرض واپس کروں، لوگوں سے جو قرضہ لیا ہوا ہے وہ واپس کروں، اپنے بچے کو پالوں، میں کیا کروں؟ '' آپ میری مدد کریں، میں بیوہ ہوں، میرے پاس کوئی سہارا نہیں ہے۔

مذکورہ فون کال میں عائشہ نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ آپ اس معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے پوچھیں کہ عدالتیں ایسے معاملات میں غیر ضروری طور پرطویل تاریخیں کیوں دیتی ہیں؟

ان کی کال کے بعد وزیر اعظم عمران خان سیکرٹریٹ نے پنجاب آئی جی سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی کہ: '' آئی جی پی کی مداخلت کی وجہ سے سابق کرایہ دار نے بیوہ خاتون عائشہ کو بقیہ رقم کی ادائیگی کردی ہے اور سول کیس بھی واپس لے لیا ہے جو انہوں نے عائشہ کے خلاف کروایا تھا۔''

واضح رہے کہ اس سارے معاملے کے بعد خاتون عائشہ نے وزیرِاعظم اور پنجاب پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا اور کاروائی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More