قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق کپتان یونس خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لوگ کس قدر شاہد آفریدی کی بیٹنگ کے دیوانے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے اور اس وقت کریز پر میں اور محمد یوسف موجود تھے اور میری اس وقت ڈبل سینچری ہونے والی تھی مگر گراؤنڈ میں سے یہ آوازیں آ رہی تھیں کہ ان دونوں کو آؤٹ کرو ۔
اور جب شاہد خان آفریدی بیٹنگ کرنے کیلئےآئے تو لوگوں نے ان کی بیٹنگ کو خوب انجوائے کیا اور جیسے ہی شاہد آفریدی آؤٹ ہوئے تو لوگ گراؤنڈ سے جانے لگے جبکہ اس وقت میں اپنی دبل سینچری کے بہت قریب تھا اور کچھ ہی دیر میں میری ڈبل سینچری ہوگئی لیکن تب تک پورا گراؤنڈ خالی تھا ۔
جب یونس خان یہ واقعہ سنا رہے تھے تو اس وقت شاہد آفریدی بھی ان کے ساتھ ٹی وی شو میں موجود تھے اور وہ یہ واقعہ سن کے بے ساختہ ہنس رہے تھے۔ واضح رہے کہ یو نس خان کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے 2009 کاآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا اور اس جیت میں بھی شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹنگ اور بولنگ سے نمایا ں کردار ادا کیا ۔