آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کی جانے والی خاتون کی شکایت پر پولیس کارروائی کی تفصیل سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہوگئی؟

ہماری ویب  |  May 31, 2021

وزیراعظم عمران خان کو لائیو ٹیلی تھون میں فون کال پر شکایت کرنے والی عائشہ نامی خاتون کی شکایت پر ہونے والی کارروائی کو آئی جی پنجاب انعام غنی صاحب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شئیر کر دیا ، آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ خاتون نے ایس ایس پی زیشان اصغر کے بھائی عمران اصغر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو شکایت کی تھی کہ عمران اصغر انکا گھر خالی نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی گھر کا کرایہ ادا کر رہا ہے۔خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عمران اصغر سے گھر خالی کروالیا تھا اور اب خاتون نے عمران اصغر سے گھر کے کرائے اور مرمت کی مد میں 5 لاکھ طلب کیے ہیں۔

اس کے علاوہ خاتون نے گھر کے کرائے کیلئے پولیس تھانے میں درخواست دی تھی کہ کرائے کی مد میں میرے جتنے بھی پیسے ہوں وہ مجھے دلوائے جائیں لیکن اس سلسلے میں ایس ایس پی زیشان اصغر کے بھائی عمران اصغر نے سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ایس ایس پی زیشان اصغر اس وقت بلوچستان میں اپنی خدمات سر انجام دیے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More