کراچی میں اس مرتبہ بھی مون سون کی بارشوں سے گزشتہ سال کی طرح تباہی کا خدشہ ہے اسی سلسلے میں ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں سندھ حکومت کیخلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں سے پوچھا جائے کہ اب تک کیا انتظامات کیے گئے ہیں۔
درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ، سیکرٹری بلدیات،چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے اور یہ درخواست سماعت کیلئے منظور ہوگئی ہے اور درخواست پر سماعت 10 جون کو ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بارشوں سے کراچی میں بہت جانی و مالی نقصان ہوا تھا اور بارشوں سے پچھلے 36سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔