حکومت نے خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا بڑا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  May 28, 2021

ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو اکثر و اوقات وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جس سے ایک طرف تو وہ اپنا گذر بسر بھی اچھے سے کر سکیں گے اور دوسری طرف کوئی کاروبار بھی شروع کر سکیں گے۔

پنجاب حکومت کے اس لائحہ عمل سے خواجہ سرا ہمیشہ کیلئے اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گے اس کے علاوہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری حکومت سیاسی ڈاکوؤں کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑی ہوئی ہے اور مزید چھوٹو موٹو گینگ بھی ہماری نظر میں ہیں جن کا احتساب ہونا باقی ہے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے ایک بڑی پیش گوئی بھی کر دی کہ مسلم لیگ (ن) میں اب 2 گروپ بن چکے ہیں اور انکی دال جوتوں میں بٹنے لگی ہے، معاون خصوصی نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کے حوالے سے کہا کہ ہماری جماعت میں گروپنگ کے چھوٹے موٹے میچ چلتے رہیں گےتاہم اگر اپوزیشن سے میچ کرنا پڑا تو ساری پی ٹی آئی ایک ہو گی۔

واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دورے پر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More