اربوں روپے کا لاہور میٹرو بس کا منصوبہ لیکن عوام پھر بھی 4 سالوں سے پریشانی کا شکار کیوں؟

ہماری ویب  |  May 27, 2021

لاہور کا سب سے بڑا عوامی منصوبہ یعنی کہ لاہور میٹرو بس جسے اربوں روپے لگا کر عوام کی آسانی کیلئے کھولا گیا تھا لیکن پچھلے 4 سالوں سے اس منصوبے کا کوئی والی وارث نہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ لاہور میٹرو بس کے اسٹیشنز کلمہ چوک،ماڈل ٹاؤن اور غازی روڈ سمیت متعدد اسٹیشنز کےبرقی زینے یعنی کہ لفٹس خراب ہو چکی ہیں۔

ان خراب لفٹس سے آنے جانے میں عوام کو بہت مشکلات کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک بزرگ خاتون نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں خود ایک مریض ہوں اور ڈاکٹرز نے مجھے سختی سے سیڑھیاں چڑھنے اترنے کیلئے منع کیا ہے کیونکہ میرے پٹھوں میں اب اس عمر میں بلکل طاقت نہیں رہی،اسی مسئلے پر ایک معزور شخص نے کہا کہ مجھے روز ملازمت کی غرض سے میٹرو بس سے سفر کرنا پڑتا ہے مگر میرے لیے اب اس میں سفر کرنا بہت محال ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More