پورے ملک میں پانی کی قلت میں اس وقت اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے اور حالیہ اعدادو شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ ہے اور 1400 فٹ سے نیچے تربیلا ڈیم کا پانی ناقابل استعمال ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیسوک ہے۔
پانی کی قلت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اسکردو اور شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث پہاڑوں پر برف پگھلنے کا عمل بہت سست ہے جس کی وجہ سے ملکی دریاؤں میں پانی بھی بہت کم ہے اس صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اگر یہی صورتحال رہی تو پانی کا شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا۔
واضح رہے کہ ملکی دریاؤں میں پانی گزشتہ روز کے مقابلے میں 18 ہزار 800 کیوسک کم ہوا، پانی کی کمی کا تخمینہ 17 فیصد رہا جوکہ اب بڑھ بھی سکتا ہے اگر یہی صورتحال رہی۔