انہوں نے بھی روزہ رکھا کیونکہ ۔۔ غیر مسلم کھلاڑیوں نے روزہ رکھ کر میچ کیوں کھیلا؟

ہماری ویب  |  Apr 19, 2021

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کے اسکواڈ میں شامل مسلمان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد آئی پی ایل کے دوران بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں۔

جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کین ولیمسن جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے اور ڈیوڈ وارنر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ان ہی دو کھلاڑیوں نے اپنے مسلم کھلاڑیوں سے متاثر ہو کر ان کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار بھی کیا۔

راشد خان نے افطاری کے موقع پر دونوں کرکٹرز سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ڈیوڈ وارنر نےکہاکہ گلا بھی خشک ہو رہا ہے اور پیاس اور بھوک بھی بہت لگ رہی ہے۔اور یہ ایک بہت مشکل کام تو ہے لیکن بہت اچھا محسوس بھی کر رہا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More